لاہور، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل کی سماعت ملتوی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 15:03

لاہور، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) سیشن عدالت لاہورنے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی ۔سماعت جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے 29 ستمبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو فلک جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ۔ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو فیک ویڈیوز کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ملزمہ فلک جاوید کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کیا ہے ۔