وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا اور اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے،شیخ آفتاب احمد

ہفتہ 27 ستمبر 2025 16:21

وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا اور اقوام متحدہ میں تاریخی ..
حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا اور اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کو پاکستان کی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے، اقوام متحدہ میں بھارتی دہشت گردی کو واضح اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کے سب سے اہم فورم پر نہ صرف پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کیا بلکہ ہر پاکستانی کی آواز کو عالمی سطح پر مؤثر طریقے سے پیش کیا۔

وزیراعظم خطاب انتہائی کامیاب اور تاریخی اہمیت کا حامل تھا، وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے ملاقات پاکستان کے اعتماد، دفاعی تعاون اور خارجہ پالیسی کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی۔ وزیراعظم کی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں سے خطے اور عالمی سیاست میں پاکستان کا کردار مزید مستحکم ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے خطے کی سلامتی، دہشتگردی کے خاتمے، معیشت، سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گے۔

شیخ آفتاب احمد نے کہا پاکستان کی فوج نے ہندوستان کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا جس کے بعد پوری دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ۔شیخ آفتاب احمد نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا موقف بہترین انذار میں پیش کرنے پر انہیں مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔