’’دہلی بنے گا خالصتان‘‘سکھوں کی آواز دبانے کیلئے غاصب مودی کا ہر ہتھکنڈا اور مذموم سازش ناکام ، سکھ فار جسٹس تحریک کا اگلے خالصتان ریفرنڈم کا اعلان

ہفتہ 27 ستمبر 2025 13:51

’’دہلی بنے گا خالصتان‘‘سکھوں کی آواز دبانے کیلئے غاصب مودی کا ہر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) ’’دہلی بنے گا خالصتان‘‘ سکھوں کی آواز دبانے کیلئے غاصب مودی کا ہر ہتھکنڈا اور مذموم سازش ناکام ہوگئی، مودی سرکار کی فسطایت اور ہندوتوا نظریے سے تمام اقلیتوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، سکھ برادری پر مودی سرکار کے جابرانہ رویے اور دباؤ کیخلاف خالصتان تحریک زور پکڑ گئی ، سکھ فار جسٹس تحریک کے کوآرڈینیٹر اندرجیت سنگھ گوسل نے اگلے خالصتان ریفرنڈم کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اندرجیت سنگھ گوسل نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں کو سپورٹ کرنے کیلئے باہر آچکا ہوں ، اگلا خالصتان "ریفرنڈم" کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں23نومبر 2025کو ہو گا، ’’دہلی بنے گا خالصتان‘‘۔

(جاری ہے)

سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اندرجیت سنگھ کو ہتھیاروں کے کیس میں پھنسانے کی کوشش کی ، 23نومبر کو اوٹاوا میں زور و شور سے خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے ، مودی سرکار کینیڈا ، امریکا یا یورپ کے کسی ملک میں آ کر گرفتاری کی ہمت کیوں نہیں کرتی ، اجیت دوول ! تمہارے سمن تیار ہیں اور میں تمہارا انتظار کر رہا ہوں۔

مودی سرکار سکھوں کو بیرون ملک نشانہ بنانے کیلئے ’’را‘‘ نیٹ ورکس کا استعمال کر رہی ہے ، ریاستی دہشت گردی کے گڑھ بھارت میں خالصتان کا قیام ہر سکھ کی آواز بن چکا ہے۔