شہباز شریف ہتک عزت کیس‘ آئندہ سماعت پر گواہ جرح کیلئے طلب

شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے

ہفتہ 27 ستمبر 2025 13:51

شہباز شریف ہتک عزت کیس‘ آئندہ سماعت پر گواہ جرح کیلئے طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر آئندہ سماعت پر دیگر گواہوں کو بیان پر جرح کیلئے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس کی سماعت کی۔وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ان کے دیگر گواہ موجود نہیں ہوسکے، عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہوں کو بیان پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔