لاہور، انڈیا پھاٹک کے قریب 56 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کرجاں بحق

ہفتہ 27 ستمبر 2025 15:12

لاہور، انڈیا پھاٹک کے قریب 56 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کرجاں بحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گڑھی شاہو ، انڈیا پھاٹک کے قریب 56سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ایدھی ترجمان کے مطابق 56سالہ شخص ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت 56سالہ اعجاز کے نام سے ہوئی، پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے آبائی گھر منتقل کر دی ۔