وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈاکٹر محمود ایاز کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 27 ستمبر 2025 17:27

وزیرداخلہ  محسن  نقوی  کا   ڈاکٹر  محمود  ایاز  کی  والدہ  کے  انتقال  پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمود ایاز کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈاکٹر محمود ایاز کی والدہ کے انتقال پر ان سے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی جدائی کا دکھ ناقابل بیان ہے۔ محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔ آمین