وزیراعظم کا کرک میں 17خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

ہفتہ 27 ستمبر 2025 17:27

وزیراعظم کا کرک میں 17خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کرک میں 17خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کی بدولت خوارج کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع کرک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کی بدولت خوارج کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے،حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کو جلد جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔