
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت:عمران خان کے وکلا اور پراسیکیوٹر کے مابین تلخ کلامی
کیس کا ٹرائل کسی صورت نہیں روکا جا سکتا، وکلائے صفائی کے ٹرائل نہ چلنے دینے کے بیان پر پراسیکیوٹر کا جواب
میاں محمد ندیم
ہفتہ 27 ستمبر 2025
16:51

(جاری ہے)
فیصل ملک نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ ٹرائل کی منتقلی سے متعلق نوٹیفکیشن پر ہائی کورٹ کے فیصلے تک ٹرائل روکا جائے ہم بائیکاٹ کی بات نہیں کررہے، ہمارا مطالبہ ہے ملزم کہاں ہے؟ ہم نے ٹرائل روکنے کی درخواست عمران خان کی ہدایات پر دائر کی ہے درخواست پر ان کا سینئر پینل دلائل دے گا وکیل نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کو ٹرائل میں لے آئیں ہم تعاون کے لیے تیار ہیں عمران خان نے کہا ہے کہ ہر سماعت سے قبل ان کے وکلا ان سے مشاورت کریں ملزم کا کہنا ہے اس کا حق ہے کہ وہ گواہ کو سن سکے. عمران خان کے وکیل ملک وحید انجم نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کا لیڈ کونسل میں ہوں سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر گواہوں پر جرح سے کروں گا پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے سماعت کے دوران کہا کہ ہم اب بھی وکلائے صفائی کی درخواست پر دلائل کے لیے تیار ہیں ملزم نے 2023 میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی کہ ان کے مقدمات میں حاضری وڈیو لنک پر کی جائے ملزم لاہور کے مقدمات میں وڈیو لنک حاضری کے خلاف ہائی کورٹ گیا تھا لاہور ہائی کورٹ بھی وڈیو لنک ٹرائل کی اجازت دے چکی ہے. پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 2023 میں قانون شہادت میں ترمیم کے بعد وڈیو لنک کی وضاحت کردی گئی ہے وڈیو لنک کے لیے تمام ایپلیکیشنز کو استعمال کرنے کی اجازت ہے 5 قوانین ملزم کی وڈیو لنک حاضری کی اجازت دیتے ہیں اے ٹی اے کی دفعہ 21 بھی وڈیو لنک حاضری کی اجازت دیتا ہے ملزم اگر وڈیو لنک پر بار بار توہین عدالت کرے تو اس کی آواز سنانا ضروری نہیں. انہوں نے کہا کہ ملزم کا 342 کے بیان کے وقت عدالت حاضری ضروری ہے پشاور ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کی صورت میں وکلائے صفائی وکالت نامے سے دست بردار ہوں بائیکاٹ کرنا کورٹ کو ہائی جیک کرنے کے مترادف ہے بار بار بائیکاٹ پر وکلائے صفائی کے خلاف پنجاب بار کونسل کو ریفرنس بھی بھیجا جاسکتا ہے دوران سماعت فریقین کے دلائل کے دوران عدالت میں گرما گرمی کی صورت حال پیدا ہوئی اور وکلائے صفائی و پراسیکیوشن ٹیم کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا. وکلائے صفائی نے کہا کہ ہم اس طرح ٹرائل نہیں چلنے دیں گے، جس پر پراسیکیوٹر اکرام امین منہاس نے کہا کہ کیس کا ٹرائل کسی صورت نہیں روکا جاسکتا وکلائے صفائی نے 2 ہفتوں سے عدالت میں ڈراما لگایا ہوا ہے وکلائے صفائی دلائل کے بجائے سیاسی تقریریں کرتے ہیں ملزم اسلام آباد ہائیکورٹ، سپریم کورٹ، دیگر ہائی کورٹس میں الگ الگ بیانات دیتا ہے سندھ ہائی کورٹ نے بھی کہا ہے کہ عدالت کو یرغمال نہیں بنایا جاسکتا. بعد ازاں عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جب تک ٹرائل منتقلی سے متعلق پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن معطل نہیں ہوگا، عدالتی کارروائی نہیں رک سکتی نوٹیفکیشن جاری کرنا حکومت کا کام ہے آپ کی 2 درخواستوں پر عدالت فیصلہ دے چکی ہے، حیرانی ہے آپ پڑھتے ہی نہیں. بعد ازاں عمران خان کے وکیل فیصل ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ گواہان کو سابق وزیراعظم کی موجودگی میں پیش کیا جائے عدالت میں واٹس ایپ ٹرائل شو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو عمران خان کے حقوق کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ ویڈیو ٹرائل کے خلاف ہم نے درخواست دائر کر رکھی ہے اور یہ ان کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ ان کی موجودگی میں ٹرائل کیا جائے جن گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا ان کو عمران خان نے نہیں دیکھا ہمیں ہائی کورٹ سے انصاف کی امید ہے کہ ہمیں فیئر ٹرائل ملے گا ویڈیو ٹرائل کا ڈراما رچایا جا رہا ہے اس کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں. فیصل ملک کا کہنا تھا کہ ویڈیو ٹرائل میں ہمیں آواز نہیں آرہی تھی اور نہ عمران خان کو پیش کیا گیا اگر سابق وزیراعظم عدالت نہیں آ سکتے تو یہ ٹرائل جیل میں ہونا چاہیے ان کی غیر موجودگی میں جو ٹرائل کیا گیا اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے.

مزید اہم خبریں
-
ڈنمارک کے بڑے فوجی اڈے پر نامعلوم ڈرونز کی پروازیں، کئی ہوائی اڈے بند
-
سعودی عرب، غیر ملکیوں کے بچوں کی ملازمت کے لیے نئے ضوابط جاری
-
افغانستان پر پاکستان، ایران، چین اور روس کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
-
پاکستان کی بات اس وقت دنیا سن رہی ہے، یہ بہترین وقت ہے. مشاہد حسین سید
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈاکٹر محمود ایاز کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
وزیراعظم کا کرک میں 17خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاکستان کی وسطی ایشیائی ممالک، افغانستان اور آذربائیجان کے ساتھ تجارت 2.41 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
-
وزیراعظم کی پاکستانی بیف کی ملائیشیا میں برآمد کیلئے متعلقہ ادارے کوقابل عمل و ٹھوس منصوبہ بندی تشکیل دینے کی ہدایت
-
پاکستان محلِ وقوع کے اعتبار سے سیاحوں کیلئے ایک جنت ہے، کامران ٹیسوری
-
پاک - چین ٹی وی ای ٹی تعاون نئے مرحلے میں داخل، بیجنگ میں اعلیٰ سطحی سیمینار
-
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت:عمران خان کے وکلا اور پراسیکیوٹر کے مابین تلخ کلامی
-
داخلہ محسن نقوی کا لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.