پنجاب میں تبادلوں کے لئے 39 ہزاراساتذہ کی درخواستیں جمع

ہفتہ 27 ستمبر 2025 17:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) پنجاب بھر میں 39ہزاراساتذہ نے تبادلوں کے لئے درخواستیں جمع کروادیں۔ بتایا گیا ہے کہ باہمی تبادلوں کے لئے 1ہزار 662اساتذہ نے درخواستیں جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والے 553اساتذہ نے درخواستیں جمع کروائیں، پوسٹنگ کے منتظر 547اساتذہ نے درخواستیں جمع کروائیں۔اوپن میرٹ پر تبادلوں کے لئے ساڑھے 37 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں، تبادلوں کے لئے درخواستیں 28ستمبر رات 12بجے تک جمع کروائی جاسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :