تھیٹر ہماری روایات کا درخشاں پہلو ہے، ہماری دھرتی نے تھیٹر کی دنیا کو عظیم فنکار دیئے‘محبوب عالم چودھری

ہفتہ 27 ستمبر 2025 17:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء محمد محبوب عالم چوہدری نے کہا ہے کہ الحمراء و اجوکاء ،ْ تھیٹر ورکشاپ کا یہ منصوبہ نہ صرف فنکاروں کی تربیت کا ذریعہ رہا بلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم بھی ثابت ہواجہاں معاشرتی مسائل کو فن کے ذریعے اجاگر کیا گیا، الحمرا آئندہ بھی ایسے تخلیقی منصوبوں کو جاری رکھتے ہوئے نوجوانوں کو فکری اظہار کے مؤثر مواقع فراہم کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تھیٹر ہمارے معاشرے کی تہذیبی، فکری اور ادبی روایات کا درخشاں پہلو ہے،ہماری دھرتی نے تھیٹر کو عظیم اور نامور فنکار دیے ہیں، اور الحمرا انہی روایات کو آگے بڑھا رہا ہے۔انہوں نے ورکشاپ کی کامیاب تکمیل اور معیاری ڈراما پیش کرنے پر تمام فنکاروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ڈراما ''یہ عورتیں کہاں گئیں'' اس ورکشاپ کی کامیابی کا بولتا ثبوت ہے، اس ڈرامے کی کہانی، مکالمے، پس منظر، اداکاری، اسٹیج ڈیزائن اور ہدایت کاری سب اپنی مثال آپ ہیں۔

(جاری ہے)

محمد محبوب عالم چودھری نے خاص طور پر ڈرامے کے پیغام کو سراہا اور کہا کہ یہ ایک لازوال اور بامقصد سبق ہے جس نے ناظرین کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ انہوں نے فنکاروں کی کارکردگی کو قابلِ ستائش قرار دیا اور ڈرامے کے تخلیق کار شاہد ندیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کو تھیٹر کی ترقی کا روشن باب قرار دیا۔لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام تھیٹر ورکشاپ کے تحت پیش کیے جانے والے ڈرامے ’’عورتیں کہاں گئیں‘‘کی اختتامی تقریب میں تعریف اسناد پیش کی گئی اورایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور آرٹس کونسل الحمرا مستقبل میں بھی معیاری تھیٹر کی ترویج اور تربیتی ورکشاپس کے سلسلے کو جاری رکھے گا تاکہ نئی نسل کو فکری و تخلیقی سطح پر مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :