قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ میں نئے اسکول آف کمپیوٹنگ کا قیام عمل میں لایا گیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 22:45

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حالیہ تعلیمی ترقیات اور نئے اسکول آف کمپیوٹنگ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی،جس میں حالیہ تعلیمی ترقیات اور نئے اسکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے قیام کو بھرپور انداز میں سیلیبریٹ کیا گیا، اس نئے اسکول کے تحت چھ نئے شعبہ جات قائم کیے جا چکے ہیں، جن کا مقصد طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی، تحقیق، اور انڈسٹری سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :