اے آئی ، جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو کر کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈلیوری کے لیے موثر اقدامات یقینی بنائیں‘ عثمان انور

آئی جی پنجاب کا سیکنڈ سیشلائزڈ ٹریننگ کورس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز سے خطاب،سینئر افسران کی جانب سے ویلفیئر، ڈسپلن اور آپریشنز کے امور پر بریفنگ

ہفتہ 27 ستمبر 2025 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیشنل پولیس اکیڈمی کے سیکنڈ سیشلائزڈ ٹریننگ کورس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز سے سنٹرل پولیس آفس میں خطاب کیا۔ صوبہ پنجاب کے تربیتی دورے پر آئے وفد میں 9 خواتین سمیت 43 انڈر ٹریننگ افسران شامل تھے۔آئی جی پنجاب نے زیر تربیت افسران کی استعداد کار میں اضافے، جدید پولیسنگ امور اور رویوں بارے آگاہی دی۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب سمیت مختلف صوبوں میں ٹریننگ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات زیر تربیت افسران کی پروفیشنل گرومنگ اور استعداد کار کے لیے انتہائی اہم ہیں۔فیلڈ تجربہ، آفس مینجمنٹ، ایڈمنسٹریشن اور عوام سے رابطہ جدید پولیسنگ کا لازمی جزو ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس، جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو کر کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈلیوری کے لیے مثر اقدامات یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان سمیت دیگر سینئر افسران نے بھی ڈی ایس پیز کو پنجاب پولیس کی ویلفیئر، ڈسپلن، فنانس، آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے مختلف شعبوں کی ورکنگ بارے آگاہی فراہم کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹریننگ کے دوران ڈی ایس پیز نے اربن اور رورل پولیسنگ کیتمام پہلووں بارے آگاہی اور مہارت حاصل کی۔ ڈی ایس پیز نے ٹریننگ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات پر مبنی پریزنٹیشنز پیش کیں، اپنے مشاہدات شیئر کیے اور مختلف سوالات بھی پوچھے۔ڈی آئی جی ٹریننگ را ئومنیر ضیا اور اے آئی جی ٹریننگ صبا ستار سمیت دیگر افسران نے بھی زیر تربیت افسران سے خطاب کیا۔