پولینڈ میں سعودی خاتون سفیر ایناس الشھوان نے اسناد سفارت پیش کر دیں

اتوار 28 ستمبر 2025 08:20

وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) پولینڈ میں سعودی عرب کی خاتون سفیر ایناس الشھوان نے پولش صدر کارول ناوروکی کو اسناد سفارت پیش کردیں۔ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر سعودی عرب اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کا جائزہ اور مشترکہ مفادات کی سپورٹ میں مشترکہ کام میں اضافے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایناس الشھوان سویڈن اور آئس لینڈ میں بھی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ایناس الشھوان نے آسٹریلیا سے انٹرنیشنل ریلیشن میں ماسڑ کی ڈگری حاصل کی اور 2007 میں وزارت خارجہ میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد کئی عہدوں پر کام کیا۔وہ نائب وزیر خارجہ کی معاون خصوصی برائے سیاسی امور سمیت کئی دوسرے عہدوں‌ پر کام کر چکی ہیں۔ وزارت خارجہ میں سیاسی اور اقتصادی امور کے ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہیں۔وہ وزارت خارجہ کے 2017 میں شروع کیے جانے والے فیوچر لیڈرز پروگرام کے پہلے بیج کی گریجویٹ ہیں۔انہوں نے ہاورڈ یونیورسٹی سے ایمرجنگ لیڈر شپ پروگرام کا بھی ڈپلومہ حاصل کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :