جیفری ایپسٹین نے جزیرے پر بلایا، میں نے انکار کر دیا، ایلون مسک کا انکشاف

اتوار 28 ستمبر 2025 11:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) معروف امریکی کاروباری شخصیت اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ مجرم مالیاتی شخصیت جیفری ایپسٹین نے ماضی میں انہیں اپنے ذاتی جزیرے پر آنے کی دعوت دی تھی، لیکن انہوں نے یہ دعوت واضح طور پر مسترد کر دی۔تاس کے مطابق ایلون مسک نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس"پر دیتے ہوئے لکھاکہ جو کوئی بھی یہ جھوٹی کہانی پھیلا رہا ہے، وہ مکمل حقارت کے لائق ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ ایپسٹین نے مجھے جزیرے پر بلانے کی کوشش کی، میں نے انکار کر دیا۔ان کا یہ ردعمل ان میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایپسٹین کیس فائلز میں ایلون مسک کا نام موجود ہے۔واضح رہے جیفری ایپسٹین کو 6 جولائی 2019 کو نیویارک پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق، 2002 سے 2005 کے درمیان وہ درجنوں نابالغ لڑکیوں کو اپنے مین ہٹن واقع گھر بلاتا رہا، جن میں سے بعض کی عمریں صرف 14 سال تھیں۔

ایپسٹین کے تعلقات دنیا بھر کے بااثر افراد سے تھے، جن میں سابق سربراہانِ مملکت، اعلیٰ حکومتی عہدیداران، کاروباری شخصیات اور شوبز ستارے شامل تھے۔10 اگست 2019 کو جیفری ایپسٹین نے جیل کی کوٹھڑی میں خودکشی کر لی، جس کے بعد امریکہ میں اس کے خلاف فوجداری کارروائی بند کر دی گئی۔