فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی ملتان زون کی کارروائی، فراڈ کیس میں ملوث ملزم گرفتار

اتوار 28 ستمبر 2025 12:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے کارروائی کرتے ہوئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 50 ای بی عارفوالہ کے ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ثنااللہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر خود کو مستحق ظاہر کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)سے 96 ہزار روپے فراڈ کے ذریعے وصول کیے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف سال 2020 میں کمپوزٹ سرکل ملتان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ اسی عرصہ سے ادارے کو مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم نے جعلسازی کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ترجمان ایف آئی اے نے مزید کہا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ کرپشن اور دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔