ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجہ ظہیر اقبال کا سرکل آفس کہوڑی کا دورہ

زرعی نمائش 2025 میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے سرکل کے سٹاف اور مقامی زمینداروں میں سرٹیفکیٹ اور سپرے مشینیں تقسیم کی گئیں

اتوار 28 ستمبر 2025 12:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجہ ظہیر اقبال کا سرکل آفس کہوڑی کا دورہ۔ زرعی نمائش 2025 میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے سرکل کے سٹاف اور مقامی زمینداروں میں سرٹیفکیٹ اور سپرے مشینیں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر مظفرآباد سہیل خان، زراعت آفیسر سرکل کہوڑی جاوید ریاض، فیلڈ عملہ اور مقامی زمینداران بے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر زرعی نمائش میں کامیاب منتخب ہونے والے زمینداران میں انعامات جبکہ پھلوں، سبزیوں اور زرعی اجناس کے نمونہ جات کے ساتھ شرکت کرنے والے زمینداران اور سرکل کہوڑی کے فیلڈ عملہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتیہوئے زرعی نمائش 2025ء میں ضلع مظفرآباد کی شاندار کامیابی پر زمینداران علاقہ، زراعت آفیسر اور فیلڈ عملہ سرکل کہوڑی کی لگن، محنت اور بھرپور کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے زمینداروں کے ساتھ موثر رابطہ کاری اور علاقے میں زراعت کے فروغ کے لیے انجمن دہقاں کے قیام کی اہمیت بھی اجاگر کی اور کہا کہ ضلع مظفرآباد کی پہلی پوزیشن میں مقامی زمینداران اور فیلڈ عملہ کی کاوشیں شامل ہیں یہ صرف میری نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر مظفرآباد سہیل خان نے کہا کہ زرعی نمائش جیسے ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے۔

اس طرح کی نمائش سال میں دو مرتبہ ہونی چاہیے۔ جس میں زمینداروں کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ زراعت آفیسر جاوید ریاض نے کہا کہ زرعی نمائش میں سرکل کے مقامی زمینداران نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ آئندہ مقامی زمیندار مزید محنت اور لگن سے کام کریں محکمہ زراعت کی جانب سے انکی بھرپور معاونت کو یقینی بنایا جائے گا۔ زرعی نمائش میں ضلع مظفرآباد کی پہلی پوزیشن ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے اور اس اعزاز کو آئندہ بھی برقرار رکھنے میں ہمیں اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :