اسرائیل کی فلسطین میں کاروائیاں نسل کشی کے مترادف ہیں ، جینیفر لارنس

اتوار 28 ستمبر 2025 13:00

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) ہالی وڈکی مشہور اداکارہ جینیفر لارنس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فلسطین میں کاروائیاں نسل کشی کے مترادف ہیں ۔ اوسکر یافتہ امریکی اداکارہ جینیفر لارنس نے سپین کے سان سیباستیان فلم فیسٹیول میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے بمباری کو نسل کشی قرار دیا جا سکتا ہے اور امریکہ کی سیاست میں سچائی اور ہمدردی کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

لارنس نے فلسطینی علاقے میں تقریباً دو سال سے جاری تباہ کن تنازعے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا، "جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی کے سوا کچھ نہیں، اور یہ ناقابل قبول ہے۔اپنے ملک کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے 35 سالہ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے بچوں کے لیے، اور تمام بچوں کے لیے خوفزدہ ہوں۔انہوں مزید کہا کہ امریکی سیاست میں یہ بے ادبی اور گفتگو اب معمول بن جائے گی۔انہوں نے خبردار کیا کہ نوجوان نسل کے لیے یہ بات بالکل معمول کی ہو جائے گی کہ سیاست میں ایمانداری نہ ہو۔