بورے والا ،تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، دونوں ڈاکو حقیقی بھائی ہلاک

اتوار 28 ستمبر 2025 13:40

بورے والا:نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) شیخ فاضل کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ کے دوران دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ انکے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ہیں نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بورے والا کےتھانہ شیخ فاضل کی حدود نواحی گاوں/429 ای بی کے قریب ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے تعاقب کیاتوپولیس کے تعاقب پر ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی جس پر جوابی فائرنگ کے تبادلہ کے دوران دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ انکےدیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ہلاک ہونے والے والوں کی شناخت امجد اور ارشد سکنہ 517/ای بی کے ناموں سے ہوئی ہے جو دونوں حقیقی بھائی بتائے جارہے ہیں ،مزید ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :