چنیوٹ ،شہریوں کو مضرصحت خوراک سے بچانے کے لیے فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری

اتوار 28 ستمبر 2025 13:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں آگاہی مہم جاری ہے۔ مہم کا مقصد فوڈ بزنس آپریٹرز کو خوراک کی حفاظت اور معیار کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فوڈ بزنس آپریٹرز کو خوراک کی صفائی اور حفظانِ صحت کے اصول اپنانے، گٹکا اور مونو سوڈیم گلوٹامیٹ (MSG) کے استعمال پر مکمل پابندی، فوڈ پوائزننگ سے بچاؤ اور کنٹرول کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ ذاتی حفظانِ صحت کے معیارات پر عمل کرنے کی ہدایات دیں۔

مہم کے دوران فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آگاہی پیغامات پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے تاکہ دکاندار انہیں اپنی دکانوں پر آویزاں کر سکیں اور صارفین بھی اس سے استفادہ حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :