اکانے یاماگوچی نے کورین اوپن بیڈمنٹن کا ویمنزسنگلز ٹائٹل جیت لیا، ٹاپ سیڈڈ این سے ینگ کوفائنل میں شکست کا سامنا

اتوار 28 ستمبر 2025 14:20

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) جاپان کی شٹلر اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اکانے یاماگوچی نے بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر کورین اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 28سالہ جاپان کی شٹلر اکانے یاماگوچی نے ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 23 سالہ جنوبی کورین بیڈمنٹن سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سی ینگ کو باآسانی 0-2 سیٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

بی ڈبلیو ایف کورین اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے جنوبی کوریا کے بڑے شہر سوون کے جمنازیم میں جاری تھےجس میں اتوار کو کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جاپان کی شٹلر اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اکانے یاماگوچی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف 23 سالہ میزبان جنوبی کورین بیڈمنٹن سٹار این سی ینگ کو سٹریٹ سیٹس میں 18-21 اور 13-21سے نہ صرف شکست دی بلکہ ایونٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :