حکومت کا ارشد ندیم کے کوچ پرتاحیات پابندی عائد کرنے کا نوٹس

جمعہ 17 اکتوبر 2025 17:22

حکومت کا ارشد ندیم کے کوچ پرتاحیات پابندی عائد کرنے کا نوٹس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی حکومت نے قومی ہیرو اور اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا، پاکستان اسپورٹس بورڈ کو فوری اور جامع انکوائری کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر حکومت ے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ اے ایف پی کے فیصلے، اس کے محرکات اور پاکستان میں ایتھلیٹکس کے مستقبل پر اس کے اثرات کی مکمل تحقیقات کرے اور انکوائری رپورٹ سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کوآگاہ کرے۔

کوچ سلمان بٹ نے بھی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوے ارشد ندیم کی راہنمائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔