Live Updates

2026 میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے تمام 20 ٹیموں کی تصدیق ہو گئی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 17:15

2026 میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے تمام 20 ٹیموں کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تمام 20 ٹیموں کی تصدیق ہو گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایشیا/ایسٹ ایشیا-پیسیفک کوالیفائر ٹورنامنٹ میں جاپان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے،20 رنز کے عوض حیدر علی کی 3 وکٹیں، اوپنرز علی شان شرفو اور محمد وسیم کے درمیان 70 رنز کی شراکت داری نے جاپان کے خلاف میچ میں یو اے ای کو جیتنے میں مدد فراہم کی۔

متحدہ عرب امارات، نیپال اور عمان کے ساتھ آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پانے والی آخری 3 ٹیموں میں شامل ہو گیا ہے۔میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹاپ 7 پوزیشن پر آنے والی افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے براہ راست ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ، پاکستان اور آئرلینڈ نے میگا ایونٹ میں اپنی جگہ پکی کی۔امریکا ریجن سے کینیڈا نے آرام سے واحد امریکن کوالیفائر پوزیشن حاصل کی جبکہ اٹلی پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔نیدرلینڈز نے یورپ کے 5 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ سے کوالیفائی کیا، نمیبیا اور زمبابوے نے افریقہ کے 8 ٹیموں پر مشتمل کوالیفائر سے میگا ایونٹ میں رسائی یقینی بنائی جبکہ نیپال، عمان اور یو اے ای نے رواں ہفتے ایشیا-ای اے پی کے 9 ٹیموں پر مشتمل راؤنڈ میں آخری 3 جگہیں پٴْر کر کے ورلڈ کپ کی فہرست مکمل کر دی۔

2026 کا ٹورنامنٹ پچھلے ایڈیشن کے فارمیٹ کے مطابق ہوگاجس میں تمام 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں 5 ٹیمیں ہوں گی اور ہر ٹیم اپنے گروپ کی دیگر 4 ٹیموں سے ایک بار کھیلے گی جس کے بعد ہر گروپ کی 2 بہترین ٹیمیں ’سپر 8‘ مرحلے میں پہنچیں گی، جہاں انہیں پہلے سے طے شدہ درجہ بندی کے مطابق 2 گروپس (4،4 ٹیموں پر مشتمل) میں تقسیم کیا جائے گا۔سپر 8 کے ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی اور سیمی فائنل کے فاتح ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات