پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے 24 کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کھیلا جائیگا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 17:15

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے 24 کے درمیان ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20اکتوبر سے 24کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کھیلا جائیگا ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل رکھی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقن ٹیم چار سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے ،آخری بار مہمان ٹیم جنوری 2021 میں پاکستان آئی تھی، جہاں پاکستان نے انہیں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے شکست دیکر سیریز جیت لی تھی ۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بارہ اکتوبر کو شروع ہوا جس میں پاکستانی ٹیم نے مہمان ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہوگی جس کے مطابق پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، باقی دونوں میچز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

جنوبی افریقن ٹیم کے دورے کا اختتام تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر ہوگا، جو 4 سے 8 نومبر کے دوران فیصل آباد کے تاریخی اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ یہ ایک یادگار موقع ہوگا کیونکہ فیصل آباد میں 17 سال بعد کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ منعقد ہوہوگا، آخری بار یہاں 11 اپریل 2008 کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے میچ ہوا تھا، جس میں پاکستان نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔