ویرات کوہلی نے کروڑوں روپے کا بنگلہ بڑے بھائی کے نام کر دیا

سٹار کرکٹر اس وقت اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 اکتوبر 2025 15:54

ویرات کوہلی نے کروڑوں روپے کا بنگلہ بڑے بھائی کے نام کر دیا
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اکتوبر 2025ء ) بھارتی کرکٹ سٹار ویرات کوہلی نے گروگرام (گڑگاؤں) میں واقع اپنے قیمتی بنگلے کا جنرل پاور آف اٹارنی اپنے بڑے بھائی وکاس کوہلی کے نام کر دیا ہے۔ 
یہ شاندار بنگلہ ڈی ایل ایف سٹی فیز-1 میں واقع ہے، جس کی مالیت تقریباً 80 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی سہولت کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ ویرات کوہلی اس وقت اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔

 
بیرونِ ملک قیام کے باعث بھارت میں موجود جائیداد کے معاملات دیکھ بھالنا ان کے لیے مشکل تھا۔ 
اس اقدام سے ویرات کوہلی کی غیر موجودگی میں جائیداد سے متعلق تمام معمول کی قانونی کارروائیاں بلا رکاوٹ جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

 

ابھی تک ویرات کوہلی یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم سامنے آنے والی ویڈیوز میں قانونی کارروائی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کی غیر مستحکم کارکردگی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو ٹیم میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کی یاد آنے لگی ہے ۔ 
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیم انڈیا میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کی غیر موجودگی واضح محسوس کی جارہی ہے۔