جاوید میانداد نے بھارت کو ایشیا کپ ٹرافی نہ دینے کی حمایت کر دی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 17:22

جاوید میانداد نے بھارت کو ایشیا کپ ٹرافی نہ دینے کی حمایت کر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بیٹر جاوید میانداد نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا بھارتی بورڈ نے کو ایشیا کپ میں کو کچھ کیا وہ مودی کے کہنے پر کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، تاہم بھارت مسلسل کھیل کو خراب کر رہا ہے، بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے دوران جو رویہ اختیار کیا، انہیں ٹرافی بالکل نہیں دینی چاہیے۔جاوید میانداد نے دیگر کرکٹ بورڈز سے بھارت کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔