بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 17:13

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا  ون ڈے کرکٹ میچ ہفتہ  کو کھیلا ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (ہفتہ کو) شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف ایک 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا کل (ہفتہ کو )پہلے میچ سے ہوگا جوشیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کو مہدی حسن مرزا لیڈ کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو شائی ہوپ لیڈ کریں گے دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔تینوں ون ڈے میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 27 اکتوبر کو پہلے میچ سے ہوگااور بقیہ میچز بالترتیب 29 اور 31 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز ایم اے عزیزسٹیڈیم،چٹوگرام میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :