شیخوپورہ، وزیر کھیل پنجاب نے اسپورٹس کمپلیس کا افتتاح کیا

اتوار 28 ستمبر 2025 15:10

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے مریدکے میں 8 کروڑ روپے کی لاگت سے ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔ رکن قومی اسمبلی رانا عتیق انور اور ایم پی اے حسان ریاض ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان جلیس ، اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ سمیت دیگر ضلعی افسران بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

کھلاڑیوں اور مقامی عوام نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن پر اظہارِ تشکر کیا اور شیخوپورہ کے نوجوانوں کا جدید کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے پر حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی وزیر براۓ اسپورٹس پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلیکس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اقدامات جاری ہیں ، پنجاب بھر میں 80 جدید اسپورٹس کمپلیکس زیر تعمیر ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ مریدکے اسپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن ہال، ان ڈور جم، اوپن جم ، بچوں کا پلے ایریا اور جاگنگ ٹریک شامل ہیں ، سپورٹس کمپلیکس میں نکاسی و پانی کا نظام اور وسیع پارکنگ ایریا بھی شامل ہے۔ فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت پنجاب پر عزم ہے ، پنجاب کو قومی و بین الاقوامی کھیلوں کا مرکز بنایا جارہا ہے۔\378