چیچہ وطنی، بورے والا روڈ پر دو گاڑیوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

اتوار 28 ستمبر 2025 17:00

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) چیچہ وطنی بورے والا روڈ پر دو گاڑیوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق رینالہ خورد کا رہائشی محمد یونس اپنے ساتھی کے ہمراہ کار میں بورے والا سے واپس جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنیوالی کار یو ٹرن لینے کی کوشش میں تیزرفتاری کے باعث انکی کار سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

حادثہ کے نتیجہ میں 30سالہ محمد یونس موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔\378