وہاڑی ،ٹبہ سلطان پور میں مشترکہ کارروائی، 400 کلو مضر صحت گوشت برآمد

اتوار 28 ستمبر 2025 17:30

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) وہاڑی میں لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی کے دوران ٹبہ سلطان پور، تحصیل میلسی میں گاڑی نمبر 9330-LB سے تقریباً 400 کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق یہ گوشت تین مردہ جانوروں کا تھا، جس میں نامکمل خون بہنے کے آثار، سڑاند اور جگر کی کپڑے جیسی ساخت واضح تھی۔ ماہرین نے تصدیق کی کہ گوشت کم از کم 48 گھنٹے پرانا اور انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ تھا۔ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محسن بھٹی نے کہا کہ عوامی صحت اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے ایسے آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :