مظفرگڑھ ،مویشی چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار،ترجمان پولیس

اتوار 28 ستمبر 2025 17:30

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) مویشی چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو پولیس نے بین اضلاعی مال مویشی چور گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے،پولیس کے مطابق ملزمان ضلع کوٹ ادو ، ضلع مظفر گڑھ اور ضلع ڈیرہ غازی خان میں جانور چوری کیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او کوٹ ادو عبد الغفار خان نے ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو ملک ندیم حیدر کو مویشی چور گینگ ٹریس کرنے کا خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا،ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے سونھارا قمبرانی اور لطیف قمبرانی کو گرفتار کر کے 8 لاکھ روپے مالیت کی بھینسیں برآمد کر لی ہیں،ملزمان تین اضلاع میں رات کے اندھیرے میں جانور چوری کی وارداتیں کیا کرتے تھے۔

ایک دوسری کاروائی میں ایک اور گینگ کی سرکوبی کرتے ہوئے 20 لاکھ مالیت کی بھینسیں برآمد کرکے مدعیان کے حوالے کر دی ہیں، ایس ڈی پی او کوٹ ادو عبد الغفار خان نے ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :