فلسطینی ریاست کا قیام ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا خاتمہ کر سکتا ہے، متحدہ عرب امارات

اتوار 28 ستمبر 2025 17:40

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ رہنما لانا زکی نسیبہ نے کہا ہے کہ صرف فلسطینی ریاست کا قیام ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا خاتمہ کر سکتا ہے۔عرب نیوز کے مطابق نائب وزیر برائے سیاسی امور اور وزیر خارجہ کی نمائندہ لانا زکی نسیبہ نے مغربی کنارے کے الحاق کی تجاویز پر اسرائیل کو ایک بار پھر انتباہ کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو قومی خودمختاری کو لاحق خطرات کا سامنا ہے اور ایسی ڈراؤنی چیزیں ترقی اور اس کی بنیادوں کو تباہ کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق کسی بھی اقدام کو غزہ کے علاوہ مغربی کنارے کے دسیوں ہزاروں لوگوں کے بے گھر ہونے کی توجیہہ کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ ان کا یہ بیان یو اے ای کی جانب سے اسرائیل کی ان دھمکیوں کی مذمت کے بعد سامنے آیا ہے جن میں مغربی کنارے کے الحاق کا ذکر کیا گیا تھا۔