سوات، دکوڑک میں المناک سانحہ، زہریلی دوا کھانے سے جڑواں بہنیں جاں بحق

والدین کی غفلت، زہریلی ادویات کی کھلے عام فروخت اور حکومتی بے احتیاطی پر سوالات اٹھنے لگے، انتظامیہ سے نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ

اتوار 28 ستمبر 2025 17:55

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقے دکوڑک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آٹھ سال کی دو جڑواں بہنیں غلطی سے زہریلی دواکھا نے سے جاں بحق ہوئی ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رحمت اللہ کی آٹھ سالہ جڑواں بیٹیاں صفا اور مروہ غلطی سے گھر میں موجود زہریلی دوا کھاگئیں جس کے باعث ون کی حالت غیر ہوگئی ۔

بچیوں کو فوری طبی امداد دی گئی تاہم وہ جاں بر نہ ہو سکیں اور بعدازاں آبائی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ علاقے میں سوگ کی فضا ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ پولیس کے مطابق ایسے حادثات بسا اوقات غلفت اور لاپرواہی کے باعث رونما ہوتے ہیں اور بچے زہریلی دواکھا انجانے میں کھاجاتے ہیں ۔ ماہرین کاکہناہے کہ گھروں میں موجود ادویات اور زہریلے کیمیکلز کو بچوں کی پہنچ سے دور اور محفوظ جگہ پر رکھنا ضروری ہیاور اس ضمن میں والدین کو احتیاط اور بچوں کو ابتدائی شعور دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سماجی رہنماں نے کھلے عام زہریلی ادویات اور زرعی کیمیکلز کی فروخت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف رجسٹرڈ مراکز پر محفوظ پیکنگ کے ساتھ فروخت کیا جانا چاہیے۔ اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ سخت نگرانی اور آگاہی مہم کے ذریعے آئندہ ایسے المناک واقعات کی روک تھام کی جائے۔

متعلقہ عنوان :