کرک میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے جانیوالے دہشت گرد کی شناخت ہوگئی

ہلاک دہشت گرد کی شناخت سعد الخراسانی عرف بنگلادیشی کے نام سے ہوئی ہے، رپورٹ

اتوار 28 ستمبر 2025 19:05

کرک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)کرک میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی۔ہلاک دہشت گرد کی شناخت سعد الخراسانی عرف بنگلادیشی کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخواج کے دہشت گرد سعد الخراسانی نے افغانستان پہنچنے کے لیے 3 لاکھ روپے خرچ کیے، آپریشن میں ہلاک دہشت گرد سعد الخراسانی خودکش بمبار تھا،کرک درشہ خیل میں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 17 خوارج ہلاک کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :