ناجائز ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے، ترجمان پرائس کنٹرول

اتوار 28 ستمبر 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں کے گرد شکنجہ مزید سخت کردیا گیا ہے،ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر کے 5لاکھ 46ہزار 672مقامات پر چھاپے مارے گئے،13ہزار 480گراں فروشوں کو جرمانے عائد جبکہ 158افراد گرفتار کروائے گئے، 43ہزار 941مقامات پر آٹے کے نرخوں کی چیکنگ کے دوران 1055گراں فروشوں کو جرمانے جبکہ 10گرفتار کروائے گئے، 25ہزار 285چکن شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے 649گراں فروشوں کو جرمانہ اور 17 کو گرفتار کروایا گیا،15ہزار 811ہوٹلوں و تنوروں کی چیکنگ کے دوران 502ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ اور 8گرفتار کروائے گئے،15ہزار 797مقامات سے چینی نرخوں کی چیکنگ کرتے ہوئے571ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ اور 12گرفتار کروائے گئے، ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کا بتانا تھا کہ ناجائز ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بذریعہ جیو ٹیگنگ مانیٹر کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :