گورنرفیصل کریم کنڈی کا ڈی آئی خان کے نواحی علاقے کڑی خیسور میں نادرا سنٹر کا افتتاح

اتوار 28 ستمبر 2025 21:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کے موقع پر ڈی آئی خان کے نواحی علاقے کڑی خیسور میں نادرا سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نادرا خیبر پختونخوا خالد عنایت اللہ خان نے گورنر خیبر پختونخوا کو نادرا سنٹر سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نادرا سنٹر کے افتتاح سے ڈی آئی خان شہر سے دور مضافات کی مقامی آبادی کو نادرا سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر آئیں گی، کڑی خیسور نادرا سنٹر کو جدید تقاضوں کی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام علاقہ کا تحصیل پہاڑ پور میں نادرا دفتر کے قیام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے، کڑی خیسور نادرا دفتر سے ہزاروں افراد کو نادرا خدمات میسر آئیں گی، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوامی سہولیات کو یقینی بنانا ہے، بہت جلد تحصیل پہاڑ پور میں پاسپورٹ دفتر کا بھی افتتاح کیا جائے گا، عوام علاقہ نے جو اعتماد کیا ہے انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :