یورپی یونین سمٹ، ڈنمارک میں سویلین ڈرون پر عارضی پابندی عائد

پیر 29 ستمبر 2025 08:40

کوپن ہیگن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) ڈنمارک نے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج 29ستمبر سے 3اکتوبر تک ملک بھر میں تمام سویلین ڈرون پر پرواز کی پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کےمطابق ڈنمارک کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق، کوپن ہیگن میں بدھ اور جمعرات کو منعقد ہونے والے یورپی یونین سمٹ کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ تھوماس ڈینیئلسن نے ایک بیان میں کہا کہ ہم دشمن ڈرونز اور قانونی ڈرونز کے درمیان فرق کے امکان کو ختم کر رہے ہیں تاکہ سکیورٹی ادارے موثر انداز میں کام کر سکیں۔پابندی کی خلاف ورزی پر جرمانہ یا دو سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :