لاہورپولیس کی کارروائی ، رواں سال 9410 منشیات فروش گرفتار، 9196 مقدمات درج

پیر 29 ستمبر 2025 12:51

لاہورپولیس کی  کارروائی ، رواں سال  9410 منشیات فروش گرفتار، 9196 مقدمات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) لاہور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 9410 ملزمان گرفتار،9196مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان لاہورپولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے4431کلو چرس،913کلو آئس اور507 کلو ہیروئین برآمد ہوئی ۔ملزمان سے288کلو افیون اور53065لیٹر شراب بھی برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ماڈرن ڈرگزکی خرید و فروخت اورآن لائن سپلائی کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، نوجوان نسل کو منشیات خصوصا آئس کے نشے سے بچانا ہماری اہم ذمہ داری ہے، پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے منشیات کے کیسوں کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ منشیات کے خلاف آگاہی مہم میں والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا کردار نہایت اہم ہے۔