گورنرسندھ کا سینئرصحافی امتیاز میرکے انتقال پراظہارافسوس

امتیاز میر کے انتقال کی خبر سن کر دل افسردہ ہے، کامران خان ٹیسوری

پیر 29 ستمبر 2025 12:47

گورنرسندھ کا سینئرصحافی امتیاز میرکے انتقال پراظہارافسوس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سینئر صحافی امتیاز میر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔گورنر سندھ نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز میر کی صحافت کے لیے گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ امتیاز میر کے انتقال کی خبر سن کر دل افسردہ ہے۔

انہوں نے آزادی صحافت کے لیے ہمیشہ جراتمندانہ کردار ادا کیا اور اپنے اصولی مقف پر قائم رہے۔گورنر سندھ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی امتیاز میر کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ امتیاز میر کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔