فیصل آباد پولیس تھانہ ملت ٹاؤن کی فوری کارروائی دو گھنٹے میں قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

پیر 29 ستمبر 2025 12:15

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن کی فوری کارروائی دو گھنٹے میں قتل کا مرکزی ملزم گرفتارملزم عامر نے معمولی لڑائی جھگڑے کی بناء پر عثمان ٹاؤن میں مراتب علی نامی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن سب انسپکٹر مظہر عرفان نیفوری کارروائی کرتے ہو? مرکزی ملزم عامر کو چند گھنٹوں میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاتھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا سنگین جرائم میں ملوث ملزمان اورقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتیگرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔