امیر بالاج ٹیپوقتل کیس، گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع

پیر 29 ستمبر 2025 12:48

امیر بالاج  ٹیپوقتل کیس، گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے اندورن شہر لاہور کی معروف کاروباری شخصیت امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 8 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج نجف حیدر نے کیس کی سماعت کی۔سوموار کے روز سماعت پر عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر ملزم عقیل عرف گوگی بٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی ۔عدالت نے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے۔

متعلقہ عنوان :