Live Updates

ریالہ سلطان نےایبٹ آباد پریمیئر لیگ جیت لی

پیر 29 ستمبر 2025 14:37

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) ریالہ سلطان کی ٹیم نے ایبٹ آباد پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہونے والا کرکٹ کا بڑا ایونٹ ایبٹ آباد پریمیئر لیگ 2025 اختتام پزیر ہو گیا۔کرکٹ ٹورنامنٹ خانسپور ایوبیہ کے سرسبز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے 30 سے زائد کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا فائنل میچ ریالہ سلطان اور احمر شاہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریالہ سلطان نے سخت مقابلے کے بعد احمر شاہ کی ٹیم کو شکست دے کر ایبٹ آباد پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔فائنل میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ اور ریجنل سپورٹس آفیسر ہزارہ احمد زمان تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیم ریالہ سلطان کو ایک لاکھ روپے انعام اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم احمر شاہ کو 50ہزار انعام اور ٹرافی دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے ضلعی سطح پر اس نوعیت کے ایونٹس کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ایسے ٹورنامنٹس نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :