Live Updates

فیفا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ فٹبال گراؤنڈز کی بحالی کیلیے منظوری دے دی

بدھ 1 اکتوبر 2025 22:55

فیفا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ فٹبال گراؤنڈز کی بحالی کیلیے منظوری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ فٹبال گراؤنڈز کی بحالی کے لیے منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی اور سابق نیشنل فٹبالر شاہد خان شینواری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں خیبرپختونخوا میں فٹبال کے فروغ کے حوالے سے متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے گورنر کو بتایا کہ بونیر، باجوڑ، سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے متاثرہ فٹبال گراؤنڈز کی بحالی کے لیے فیفا سے منظوری مل چکی ہے جلد ہی اس پر کام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے گورنر کو یادگاری فٹبال بھی پیش کی اور نو اکتوبر کو اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات