آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ‘ پاکستان کل بنگلہ دیش سے مدمقابل ہوگا

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:34

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ‘ پاکستان کل بنگلہ دیش سے مدمقابل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان وویمن ٹیم پہلے میچ میں کل (جمعرات) کو بنگلہ دیش ویمنز کے خلاف کولمبو میں مدمقابل ہوگی۔ میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ویمنز ٹیم اس ورلڈ کپ میں اپنے تمام میچز کولمبو سری لنکا میں کھیلے گی۔پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ کولمبو میں ٹیم کو ایڈجسٹ کرنے میں آسانی ہوئی۔ ورلڈ کپ سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ہمارا فوکس ہے کہ ہر میچ میں ڈٹ کر کھیلیں، پلان پر عمل کریں اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں۔