Live Updates

بھارتی میڈیا حقائق پر نہیں جھوٹ پر چلتا ہے ، کوئی غلط کام نہیں کیا ، بی سی سی آئی سے معافی مانگی نہ مانگوں گا ،محسن نقوی

بدھ 1 اکتوبر 2025 16:02

بھارتی میڈیا حقائق پر نہیں جھوٹ پر چلتا ہے ،  کوئی غلط کام نہیں کیا ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا حقائق پر نہیں جھوٹ پر چلتا ہے ، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ، بی سی سی آئی سے معافی مانگی اور نہ ہی مانگوں گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں محسن نقوی نے کہا کہ بطور صدر اے سی سی میں اسی روز ٹرافی دینے کے لئے تیار تھا اور آج بھی تیار ہوں اگر و ہ واقعی اسے چاہتے ہیں تو خوش آمدید ،آئیں اور اے سی سی کے دفتر سے مجھ سےلے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں بھی سیاست کو گھسیٹ رہا ہے جو کھیل کی روح کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات