آئی ایل ٹی20، ڈیزرٹ وائپرز نے فخر زمان کی خدمات حاصل کرلیں

بدھ 1 اکتوبر 2025 20:55

آئی ایل ٹی20، ڈیزرٹ وائپرز نے فخر زمان کی خدمات حاصل کرلیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کی ٹیم ڈیزرٹ وائپرز نے فخر زمان کی خدمات حاصل کرلیں۔آئی ایل ٹی20 کے پلیئرز آکشن میں ڈیزرٹ وائپرز نے پاکستان کے اسٹار بیٹر کو حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایل ٹی20 ایونٹ 2 دسمبر سے 4 جنوری تک کھیلی جائے گی، ڈیزرٹ وائپرز نے فخر زمان کو 80 ہزار ڈالرز میں حاصل کیا ہے۔ایونٹ میں پاکستانی اسٹار بیٹر کی شمولیت اجازت نامے کے اجراء سے مشروط کی گئی ہے۔