اسرائیل نے حوثیوں کا فائر کردہ میزائل راستے ہی میں ناکارہ بنا دیا

اسرائیلی فوج نے یمن سے داغے گئے میزائل کے وسطی اسرائیل کی جانب بڑھنے پر ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کر دیا

پیر 29 ستمبر 2025 17:23

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح یمن سے داغا گیا ایک میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل ناکارہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔ حوثیوں کی جانب سے وسطی اسرائیل کی طرف داغا گیا میزائل روک لیا گیا ہے۔شروع میں ملک کے مختلف حصوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب اسرائیلی اخبار یدیعوت آحرونوت نے گذشتہ جمعہ کو رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیلی سکیورٹی اداروں نے حوثیوں کی عسکری صلاحیت بالخصوص دفاعی سسٹم میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

اخبار نے مزید لکھاکہ گذشتہ چند مہینوں میں سکیورٹی اداروں نے یمن میں حوثیوں کی صلاحیتوں میں نمایاں ترقی دیکھی ہے، چاہے وہ ایرانی مہارت کے سہارے اور مقامی انجینئروں کی مدد سے جدید ڈرونز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی مقامی تیاری ہو، یا پھر ان کے لیے سرنگوں کا استعمال کرکے انہیں تیار اور محفوظ کرنا۔

(جاری ہے)

اخبار نے مزید کہا: اسرائیلی فوج نے حوثیوں کے خود مختار دفاعی ماڈل میں ترقی نوٹ کی ہے، جس میں دور دراز علاقوں میں زیرِ زمین کارخانوں اور خفیہ منصوبوں کا قیام شامل ہے۔

اس کے برعکس، اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس وِنگ نے حوثیوں کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے دو نئی یونٹس قائم کی ہیں۔ فوج کے حوالے سے بتایا گیا ہی: کہ ہم اس صورتحال تک نہیں پہنچنا چاہتے جہاں کسی دن حوثیوں کے پاس ہزاروں جدید اور عین نشانے پر لگنے والے میزائل ہوں، جو اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ بن جائیں۔

متعلقہ عنوان :