’’وطن کی مٹی گواہ رہنا‘‘ کنیئرڈ کالج کی طالبہ کا پاک فوج سے والہانہ محبت کا اظہار

پیر 29 ستمبر 2025 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) کنیئرڈ کالج کی بصارت سے محروم طالبہ نے نغمہ ’’وطن کی مٹی گواہ رہنا‘‘کے ذریعہ پاک فوج کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں گائے گئے نغمہ نے پاک فوج اور وطن سے محبت کا سماں باندھ دیا۔

(جاری ہے)

طالبہ نے وطن کی حفاظت کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔طالبہ نے وطن کی سالمیت کے لئے ننھے شہدا کی قربانیوں کو بھی سلام پیش کیا۔ تقریب کے شرکا نے طالبہ کے وطن سے محبت کے جذبہ کو سراہا۔تقریب میں طالبات نے بھر پور شرکت کی اور اپنے وطن اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :