ڈیرہ اسماعیل خان، پہلی مرتبہ طالبعلم کے سامنے اس کے اپنے پیپر شو کر کے ری چیکنگ /ٹوٹلنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا

پیر 29 ستمبر 2025 16:42

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) چیئرمین ڈیرہ تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹراحسان اللہ کی ہدایت پر کنٹرولر و سیکرٹری ڈیرہ تعلیمی بورڈ قیوم نواز کی نگرانی میں ڈیرہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں اور دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے بعد بعض طلبہ کی جانب سے اپنے مضامین کی ری چیکنگ /ری ٹوٹلنگ کروانے کے حوالے سے پہلی مرتبہ اس عمل کو طالبعلم کے سامنے اس کے اپنے پیپر شو کر کے ری چیکنگ /ٹوٹلنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈیرہ تعلیمی بورڈ نے اس عمل کو طلبہ کےلئے آسان بنانے کےلئے سیکریسی برانچ کے باہر باقاعدہ کاونٹر قائم کیا تھا تاکہ طلبہ کا وقت بچے اور ان کو کم سے کم تکلیف کا سامنا کرنا پڑے۔ ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر و سیکرٹری قیوم نواز نے بتایا کہ چیئرمین ڈیرہ تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کی جانب سے بورڈ میں امتحانی نتائج کی شفافیت حوالے سے جہاں دیگر اقدامات اٹھائے گئے ہیں تو ان میں سے طلبہ کے خدشات کو دور کرنے کےلئے طلبہ کے سامنے ان کے اپنے پیپر شو کرنا ایک انتہائی اچھا عمل ہے، جس سے طلبہ کا ڈیرہ تعلیمی بورڈ پر اعتماد بڑھے گا۔\378

متعلقہ عنوان :