شمسی توانائی پر منتقل ہونے والے زرعی صارفین ٹرانسفارمرز، ایچ ٹی کھمبوں کی واپسی میں تعاون کریں،کیسکوترجمان

پیر 29 ستمبر 2025 17:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء) وفاقی وصوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ کے تمام زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے بعد کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے اُن تمام زرعی کنکشنز منقطع کرنے کاکام مکمل کرلیاہے۔سولرائزیشن منصوبہ کی تکمیل کے سلسلے میں صوبہ کے بعض علاقوںمیں زمینداروں کی جانب سے کیسکوٹیموں کو زرعی ٹرانسفارمرزاور دیگر برقی آلات واپس نہیں کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سولرائزیشن منصوبہ کے مطابق حکومت کی جانب سے رقوم کی وصولی کے بعد تمام زمیندار اپنے زرعی ٹرانسفارمرز،کھمبے اور دیگر برقی آلات کیسکوکو واپس کرنے کے پابندہیں اور زرعی صارفین نے اس معاہدے کیمطابق زرعی ٹیوب ویل کنکشنز سے منسلک برقی آلات ، ٹرانسفارمرزاور کھمبے کیسکوٹیموںکو واپس کرنے ہونگے کیونکہ صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان زرعی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام کامسودہ قانون مصدرہ2025 بھی منظور ہوچکی ہے اوراس قانون کے تحت جن زمینداروںکو رقم مل چکی ہے اور اُنہوںنے ابھی تک ٹرانسفارمرز، کھمبے اور برقی آلات واپس نہیں کئے ہیں تو اُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی لہٰذا کیسکونے شمسی توانائی پر منتقل ہونے والے تمام زرعی صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے اس منصوبہ کے تحت رقوم ملنے کے بعد اپنے زرعی ٹرانسفارمرز، ایچ ٹی کھمبے اور ان سے منسلک دیگر برقی آلات کی واپسی کے عمل میں کیسکوسے تعاون کریں تاکہ یہ منصوبہ جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں۔