فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب میں تقرر و تبادلے ‘لاہور،راولپنڈی ،بہاولپورمیں ڈپٹی ڈائریکٹرتبدیل

پیر 29 ستمبر 2025 19:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء) فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب میں 3 اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں، ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ راولپنڈی غلام عباس کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بہاولپور عدنان بدر کو راولپنڈی میں تعینات کیا گیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاہور شاہ بہرام کو ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ (ایڈمن) محمد عثمان چوہدری کو ڈائریکٹر لاہور ڈویژن کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، ڈی جی فوڈ/ کین کمشنر پنجاب کی سفارشات پر سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :